اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے افغان صوبے سرپل کے علاقے 'مرزا اولنگ' میں نہتے عوام پر دہشتگردوں کے ہولناک حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغان قوم اور حکومت کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا.
ایڈمیرل 'علی شمخانی' نے بدھ کے روز اپنے افغان ہم منصب کے نام ایک پیغام میں افغان کے شیعہ علاقے مرزا اولنگ کے دہشتگردی کے واقعے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور غم کا اظہار کیا.
انہوں نے اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت بالخصوص افغان قوم اور حکومت کے ساتھ ہمدری اور یکجہتی کا اظہار کیا.
شمخانی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور تکفيری گروپوں کے خلاف افغانی قوم اور حکومت کی ذمہ دارانہ طور پر حمایت کرے.
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن کے حامی ممالک بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران بھی دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے افغانستان کے ساتھ باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے.
واضح رہے کہ افغانستان میں گزشتہ دنوں دہشتگرد عناصر نے ایک گاؤں پر حملہ کرکے پچاس سے زائد عام شہریوں کو جاں بحق کردیا جبکہ متعدد افراد کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے.
دہشتگردوں نے سرِپل صوبے کے صیاد ضلعے میں مرزا والنگ کے علاقے میں مقامی پولیس کی ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر بھی حملہ کیا، اس کے بعد وہ گاؤں میں داخل ہو گئے اور عورتوں اور بچوں سمیت شام شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اور اس کے آس پاس موجود گھروں کو آگ لگا دی.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲